The news is by your side.

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدر سے ملاقات،مضبوط تعلقات کے قیام پر اتفاق۔

ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

0

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف نے قاہرہ میں اتحادیہ صدارتی محل میں عرب جمہوریہ مصر کے صدر عزت مآب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔قیام پر

آرمی چیف نے خطے کے امن و استحکام میں کلیدی کردار پر مصری قیادت کی تعریف کی جب کہ صدر السیسی نے عالمی اور امت مسلمہ کے لیے اہمیت کے حامل معاملات میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی سٹریٹجک مفادات اور عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط بنانے کے معاملات پر ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں دوستانہ تعلقات کی مشترکہ تاریخ اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسیع کرنے کی باہمی خواہش کو بھی تسلیم کیا گیا، خاص طور پر سماجی و اقتصادی مشغولیت، ٹیکنالوجی اور سلامتی کے معاملات۔

یہ میٹنگ گرمجوشی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، دونوں فریقوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مضبوط اقتصادی اور سیکورٹی ڈائیلاگ پاکستان، مصر اور وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

آرمی چیف اپنے دورہ عرب جمہوریہ مصر کے دوران اس سے قبل فیلڈ مارشل نے مصر کے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید صقر اور مصری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقاتیں کیں۔انھوں نے ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انھوں نے مشائخ الازہر الشریف میں الازہر کے گرینڈ امام شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کی

 


Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.