The news is by your side.

دوسرا ٹیست میچ، پاکستان کرکٹ ٹیم کو شرمناک شکست،پروٹیز کی 8 وکٹوں سے جیت۔

دوسری اننگ میں پاکستان ٹیم 138 رنز ہر ڈھیر ہوگئی ، ضنوبی افریقہ کی ٹٰم نے یہ ٹارگٹ 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

0

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بدترین اور بری ترین کارکردگی،بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، اور جیت پلیٹ میں رکھ  کر جنوبی افریقہ کے حوالے کر دی،   پروٹیز نے 8 وکٹوں سے جیت اپنے نام کر لی ، 2 میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر ہوگئی۔

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں  جنوبی افریقہ کے باولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کسی کلب کی سطح کی ٹیم سے بھی ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 138 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی، بابر اعظم سمیت کوئی بھی بیٹر کوئی لمبی اننگ نہ کھیل سکا  اور پروٹیز کو جیت کیلئے 68 رنز کا ہدف ملا تھا جسے مہمان ٹیم نے آسانی کے ساتھ 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم 42 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ ٹرسٹن سٹبس بھی بغیر کھاتہ کھولے ہی نعمان علی کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ریان ریکلٹن 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

چوتھا روز
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز سے آگے بڑھائی مگر کھیل کے آغاز پر پہلے ہی اوور میں پاکستان کو بابر اعظم کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا،  وہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، بعدازاں محمد رضوان  بھی محض 18 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 نعمان علی بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے، بعدازاں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھی بغیر  کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے۔

سلمان علی آغا بھی 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں آف سپنر ساجد خان 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ آصف آفریدی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.