The news is by your side.

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن ،جنوبی افریقہ کے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 185 رنز۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں  333  رنز بنائے تھے، جنوبی افریقہ کے خلاف آصف آفریدی نے دو ،شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

0

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہی پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ  سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بنائے گئے 333 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم  جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا لیے ۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل اختتام پذیر  ہو گیا ہے،جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا لیے ۔آصف آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں،شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقہ کے ٹرِسٹن سٹَبز  اورکائل ویرے کریز پر موجود ہیں۔پاکستان نے پہلی اننگز میں  333  رنز بنائے تھے ،پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود نے 87، سعود شکیل نے 66 اور عبداللّٰہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ سلمان علی آغا نے 45 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج نے 7 اور سائمن ہارمر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27-2025 میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.