The news is by your side.

 میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام، چار خوارجی جہنم واصل۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی،

0

اسلام آباد:  شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام، چار خوارجی جہنم واصل کر دیے گئے،

ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی،

ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی،

بر وقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کر دیے گئے۔

الحمدللہ! سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

صرف پچھلے دو دن میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے

 ذرائع۔ کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت، آخری خوارجی کے خاتمے تک افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے یونہی ڈٹے رہیں گی،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.