اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی تجویز پر غور، تحریک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ تیز، جمعہ کو احتجاج سے سختی روکنے کا فیصلہ،پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ،
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر بلخصوص اسلام آباد، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے
گرفتاریوں کے سلسلے میں مقامی پولیس کی جانب سے مدارس ، مساجد اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کےعلاوہ ان کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں،
مختلف شہروں میں ٹی ایل پی کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے اور لاہور میں علامہ خادم رضوی کے مزار کا بورڈ بھی اتار دیا گیا ہے ،
پولیس کی جانب سے آج نماز جمعہ کے بعد پر امن رہنے اور نظم وضبط قائم رکھنے کے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں ،
دوسری جانب سے تحریک لبیک کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد لاپتہ، جن کو تحریک کی جانب سے وکلا کی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ،
ادھر محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ہر قسم کے احتماعات ، احتجاج ، ریلیوں ، جلسوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور عوام کو ایسی سرگرمیوں سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،
ادفعہ 144 کا نفاذ ہفتہ 18 اکتوبر تک رہے گا جبکہ ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور لاوڈ سپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،
Please follow and like us: