The news is by your side.

سیز فائر میں توسیع پر اتفاق، دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کا آج سے آغاز۔

مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان اور افغانستان کے وفود آج قطر پہنچیں گے، مذکرات کی تکمیل تک سیز فائر برقرار رہے گا۔

0

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی سیز فائر میں توسیع پر اتفاق پو گیا،

 یاد رہے کہ  بدھ کے روز شام چھ بجے سے شروع ہونے والی 48 گھنٹوں کی فائر بندی جمعہ کی شام چھ بجے ختم ہونا تھی مگر اس سے پہلے ہی افغان طالبان رجیم کی جانب سے فائر بندی میں مزید توسیع کی درخواست کی گئی،

 طالبان رجیم کی جانب سے یہ درخواست قطر کے ذریعے کی گئی جس پر پاکستان نے اتفاق کر لیا، اس اتفاق رائے کے نتیجے میں سیزفائر کو مزید بڑھا لیا گیا ، اسی دوران قطر کی مداخلت سے دونوں ملک مذاکرات پر آمادہ ہوگئے،

یہ مذاکرات دوحہ میں ہونے ہیں ، قطر کی جانب سے اس سے قبل بھی دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے مذاکرات کی میزبانی کی گئی جس میں طے پانے والے معاہدے میں یہ نکتہ بھی شامل تھا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک پر حملے یا دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی،مگر طالبان رجیم معاہدے کے اس نکتے پر عملدرآمد ممکن نہ بنا سکی بلکہ اس کی جانب سے اس معاملے پر  عدم تعاون کا سلسلہ جاری رہا جو دونوں ملکوں کے درمیان باقائدہ جنگ تک جا پہنچا ،

اب پھر دونوں ملکوں میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے قطر کی جانب سے کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی اور اس نے پاکستان اور طالبان رجیم کے نمائندوں کو اپنے ہاں مذاکرات پر آمادہ کر لیا، مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے پاکستان کا وفد آج قطر روانہ ہوگا جبکہ طالبان رجیم کا وفد بھی آج ہی دوحہ پہنچے گا جہاں دونوں ملک مذاکرات کے عمل میں حصہ لیں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کی تجاویز پر غور کریں گے۔۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.