علیمہ خان کیخلاف نومبر احتجاج کے مقدمہ کا ٹرائل آج سے باقائدہ شروع،
تھانہ صادق آباد کے مقدمہ 3393/24 گذشتہ سال نومبر احتجاج پر درج کیا گیا تھا،
راولپنڈی:انسداد دہشتگری عدالت میں علیمہ خان کیخلاف نومبر احتجاج کے مقدمہ کا باقاعدہ ٹرائل آج سے شروع ہو گا،
تھانہ صادق آباد کے مقدمہ 3393/24 گذشتہ سال نومبر احتجاج پر درج کیا گیا تھا،
سماعت جج امجد علی شاہ کریں گئے،پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ مقدمہ کے پہلے پانچ گواہ شہادت کے لئے پیش کرینگے،
گواہوں میں سب انسپکٹر ظہیر ،سب انسپکٹر اقبال کانسٹیبل بابر شامل ہیں،اے ایس آئیز کاظم رضا ،طارق محمود بھی بطور گواہ آج عدالت میں بیان ریکارڈ کرائیں گے،
مقدمہ میں کل 87 ملزمان کو چالان ہوئے۔ نو کو اعتراف جرم پر سزا 66 ملزمان اشتہاری ہیں،علیمہ خان سمیت گیارہ ملزمان فرد جرم کے بعد ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں،
تمام ملزمان مقدمہ میں ضمانت پر ہیں،علیمہ خان کی جانب سے دائر دفعہ 23 کی اختیار سماعت کی درخواست پر بھی سماعت ہو گی
وکلا صفائی درخواست پر اپنے دلائل دیں گے پراسیکوشن اپنے دلائل دے چکی ہے۔