The news is by your side.

فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی ناکام کوشش،

آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ کاروائی کا سلسلہ 16 اکتوبر کو دن بھر جاری رہا ،

0

اسلام آباد: فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی ناکام کوشش،مہمند میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی – 45 سے 50 خوارج جہنم واصل،

سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے، جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔

ہلاک ہونے والے خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں سر انجام دینے آئے تھے۔

15 اور 16 اکتوبرکی رات کو مہمند میں خوارجین کی تشکیل کی دراندازی کی مصدقہ اطلاعات پر پاک فوج نے فوری کارروائی کی
اور مہمند میں دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور متعدد خوارج جہنم واصل کر دیے گئے،

پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 45 سے 50 خوارج ہلاک کردیے گئے،

تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردی پھیلانا تھا۔خوارجین کیخلاف پاک فوج کا یہ آپریشن 16 اکتوبر دن مے بھی جاری رہا

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.