عاصم ملک کی ملازمت میں توسیع،ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر برقرار۔
عاصم ملک 6 اکتوبر کو فوج میں اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو چکے، توسیعکے بعد وہ اسی عہدے اور قومی سلامتی کے مشیر بھی برقرار رہیں گے
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع ، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اسی عہدے پر خدمات سرانجام دیتے رہیں گے،
عاصم ملک 6 اکتوبر کو پاک فوج میں اپنی مدمت ملازمت کرتے ہوئے ریٹائر ہوئے تھے کو وزیر اعظم کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع دی دی گئی ہے اور انھیں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ؎
یاد رہے کہ عاصم ملک کو ستمبر 2024 کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا جبکہ اسی سال اپریل میں انھیں قومی سلامتی کا مشیر بھی مقرر کر دیا گیا
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سیکورٹی پالیسی میں تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا،لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک تا حکم ثانی اس عہدے پر قرار رہیں گے،
ذرائع کے مطابق عاصم ملک قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے پر بھی کام جاری رکھیں گے ۔