القادر کیس/ بانی اور بشری بی بی کی ضمانت 8 ماہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ بیرسٹر گوہر
2023 اور 2024 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 لاکھ کیسز التواء کا شکار ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی ان کیسز میں شامل ہے۔
راولپنڈی: تحریک انصاف کے چیرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ تیز رفتاری سے ٹرائل چلانا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔8 ماہ سے القادر کیس میں بانی اور بشری بی بی کی ضمانت تاخیر کا شکار ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسڑ گوہر کا کہنا تھا کہ اب کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوپائی امید کل ملاقات ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ 2023 اور 2024 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 لاکھ کیسز التواء کا شکار ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی ان کیسز میں شامل ہے۔
ہماری درخواست ہے دیگر مقدمات کی طرح بانی کے کیسز بھی چلائے جائیں۔دیگر کیسز کی طرح ان کیسز میں بھی وکلاء، میڈیا اور عوام کی رسائی ہو۔
انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کے احکامات ہیں یہ اوپن ٹرائل ہیں۔بانی کے کیسز سے متعلق لوگوں کو شکوک و شبہات ہیں۔
عدلیہ کے اوپر عوام کا اعتماد کم ہوتا جارہا ہے۔بانی کے ٹرائل جسطرح چلائے گئے اسے آزاد عدلیہ کے اوپر سوال ہے۔
ہم ہر تاریخ اور ہر سماعت پر اوپن ٹرائل سے متعلق سوالات اٹھاتے ہیں۔
تیز رفتاری سے ٹرائل چلانا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔8 ماہ سے القادر کیس میں بانی اور بشری بی بی کی ضمانت تاخیر کا شکار ہے۔
بانی کی بہنوں کا کسی ایجنسی کے ساتھ رابطہ تو کیا کسی تعلق کا شبہہ بھی نہیں ہوسکتا۔
علی امین گنڈا پور اس وقت تک وزیر اعلی رہینگے جب تک انکو بانی کا اعتماد حاصل ہے۔اللہ کرے ہمیں توشہ خانہ کیس میں اعلی عدلیہ کے پاس نہ جانا پڑے۔
سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ سے رابطہ ہوا ہے انہوں نے آواز اٹھانے کیلئے کہا ہے۔سینیٹر مشتاق خان کی کاوش اور قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔