The news is by your side.

مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح  کارکنان کا حملہ،گیارہ شہری زخمی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے مُسلح  کارکنان  نے اپنے ناکام احتجاج کا غصہ عوام پر نکالنا شروع کر دیا

0

مظفرآباد:  مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح  کارکنان کا حملہ ۔ گیارہ شہری زخمی

عوامی ایکشن کمیٹی کے مُسلح  کارکنان  نے اپنے ناکام احتجاج کا غصہ عوام پر نکالنا شروع کر دیا ،عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح  کارکنان کی فائرنگ سے گیارہ شہری زخمی ہو گئے ۔
بٹل میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے  کارکنان  نے ایمبولنس کا راستہ روک لیا جسکی وجہ سے بزرگ شہری محمد صادق وفات پا گئے،
عوامی ایکشن کمیٹی کے مُسلح  کارکنان غلیلوں اور ہتھیاروں سے پولیس پر حملے بھی کر رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہت کہ اس سے صاف ظاہر  ہوتا  ہے کے عوامی ایکشن کمیٹی کے عزائم شروع سے شر پسندانہ تھے ،
علاقے کے عوام نے ایمبولنس روکے جانے پر غصے میں آ کر عوامی ایکشن کمیٹی کی کھڑی روکاوٹیں اٹھا کر پھینک دیں،
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلی میں اشتہاریوں کی موجودگی کا انکشاف ۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی ہلڑ بازی اور درندگی کے خلاف عوام سراپا احتجاج ،
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شر پسندوں اور لیڈران کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.