The news is by your side.

لاہور میں ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں تیز،686 گرفتار

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6640 مقدمات کا اندراج کیا گیا،

0

لاہور:   لاہور میں رواں سال ہوائی فائرنگ میں ملوث 686 ملزمان گرفتار جبکہ 553 مقدمات درج کیے گئے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6640 مقدمات کا اندراج کیا اور ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں 42 کلاشنکوف، 312 رائفلیں، 256 گنیں، 5945 ریوالور اور 29 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ہوائی فائرنگ یا اسلحہ کی نمائش سے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

سی سی پی او لاہور نے ہدایت دی کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.