The news is by your side.

پی ٹی آئی کے سینٹرز بھی سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے لگے،

جمعرات کے روز متعدد سینٹرز کی جانب سے استعفی چیرمین سینٹ کے پاس جمع کرا دیے گئے،

0

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے استعفے دینا شروع کر دیے ۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے تھے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفوں کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ، پی ٹی آئی کے متعدد سینیٹرز نے استعفے چیئرمین سینیٹ کو ارسال کر دیے ہیں۔سینیٹر دوست محمد نے احتجاج کے طور پر پانچ قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑ دی جن میں حکومتی یقین دہانیاں، انسانی حقوق، فوڈ سیکیورٹی، غربت مٹاؤ اور ریلوے کی قائمہ کمیٹیاں شامل ہیں۔اسی طرح سینیٹر ذیشان خانزادہ نے بھی اپنی چیئرمین شپ اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے بطور چیئرمین کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی اور ممبر کی حیثیت سے خارجہ امور، فنانس اینڈ ریونیو، کامرس اور نجکاری کی کمیٹیوں سے علیحدگی اختیار کی۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر دیے گئے ہیں۔تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی بانی پی ٹی آئی کے حکم پر استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑ دی۔چیئرمین سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کے سربراہ بیرسٹر علی ظفر نے اپنی چیئرمین شپ سمیت دیگر کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم عمران خان کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے۔سینیٹر اعظم خان سواتی نے بھی پانچ قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دیا جن میں اقتصادی امور، صحت، قانون و انصاف اور رولز اینڈ پروسیجر کی کمیٹیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا ہے کیونکہ ان کمیٹیوں کے ہوتے ہوئے بھی قانون اور آئین کی حکمرانی قائم نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق "ہم اپنے پارلیمانی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہیں تو ایسی کمیٹیوں کا حصہ بننا بے سود ہے۔”پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی نے کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کی چیئرمین شپ اور چار دیگر قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے غربت کے خاتمے و سماجی تحفظ، مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، دفاعی پیداوار اور اطلاعات و نشریات کمیٹیوں سے بھی علیحدگی اختیار کیسینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے بطور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی استعفیٰ دیا اور آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، آبی وسائل اور انسانی حقوق کی کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہوگئے۔سینیٹر فلک ناز چترالی نے بھی اپنی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی، اکنامک افیئرز اور تعلیم و تربیت کی قائمہ کمیٹیوں کو خیرباد کہہ دیا۔پی ٹی آئی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ یہ اجتماعی استعفے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر دیے گئے ہیں اور اس کا مقصد موجودہ پارلیمانی نظام اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرانا ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.