اسلام آباد:موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق نشر ہونے والی خبر، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری نوٹس لے لیا۔ نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کو تحقیقات کا حکم،
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ انوسٹی گیشن ٹیم ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی ڈیٹا لیکج میں ملوث عناصر کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تحقیقاتی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔یہ واضع رہے کہ ایک خبر کے مطابق ہزاروں پاکستانیوں جن میں وفاقی وزرا، سینئر عہدیدار وں کا ڈیٹا لیک ہو ا ہے اور اب وہ ڈیٹا اب آن لائن فرخت کیلئے دستیاب ہے۔
خریداری کے لیے دستیاب ڈیٹا میں موبائل سم مالکان کے پتے، کال کے لاگ، قومی شناختی کارڈ کی کاپیاں، اور بیرون ملک سفر کی تفصیلات شامل ہیں۔ یہ ریکارڈ وفاقی وزراء سے لیکر پی ٹی اے کے ترجمانوں تک کے افراد کی ایک وسیع رینج تک پھیلے ہوئے ہیں، اور حکومت کی مختلف سطحوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، درجنوں ویب سائٹس حساس معلومات کم قیمتوں پرفروخت کر رہی ہیں۔جس میں موبائل لوکیشن کے ڈیٹا کے لیے 500 روپے، تفصیلی موبائل ریکارڈز کے لیے 2,000 روپے، اور بین الاقوامی سفر کی تفصیلات کے لیے 5,000 روپے پر تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں۔
وزیر داخلہ کی جانب سےنوٹس لیاگیاہے اوروزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی میں خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے،انوسٹی گیشن ٹیم ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی ڈیٹا لیکج میں ملوث عناصر کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تحقیقاتی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
Please follow and like us: