The news is by your side.

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے چار قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی سے محروم ہو گئیں،

0

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے چار قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

بیرسٹر گوہر نے استعفیٰ سپیکر آفس جمع کرایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری سے استعفی دیا۔

شہریار آفریدی بھی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے، رہنما تحریک انصاف شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ قائد کے حکم پر دونوں قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے ہیں، بیرسٹر گوہر نے ان ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرادیے،

بیرسٹر گوہر، جنید اکبر، شہریار آفریدی، عامر ڈوگر قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوئے۔امجد علی خان، شہزادہ گستاسب، علی خان جدون بھی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے،

صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، مجاہد علی، انور تاج، فضل محمد خان نے بھی استعفیٰ دیا۔اس کے علاوہ ساجد خان، ارباب عامر، آصف خان، ارشد ساہی، شبیر قریشی اور اویس جھکڑ بھی مستعفی ہوئے ہیں

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.