The news is by your side.

مشرقی افغانستان میں بس حادثے میں کم از کم 25 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی۔

یہ واقعہ کابل سے قندھار جانے والی شاہراہ پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

0

کابل:مشرقی افغانستان میں بس حادثے میں کم از کم 25 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی کے مطابق یہ واقعہ کابل سے قندھار جانے والی شاہراہ پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہے جبکہ 27 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

اس سے قبل 20 اگست کو افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک مسافر بس کے خوفناک حادثے میں کم از کم 76 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں کئی بچے بھی شامل تھے۔

مسافر بس، جو ایران سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کو لے کر جا رہی تھی، ایک ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے  ہلاکتیں بڑھا دیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.