The news is by your side.

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے طویل عرصے بعد بہنوں اور پارٹی قیادت کی ملاقات۔

ملاقات اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر ہوئی ، عمران خان نے ضمنی لیکشن میں حصہ لینے کی مخالفت کر دی،

0

راولپنڈی :  پیر کے روز توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اس لحاظ سے اہم تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو اپنے بھائی اور  پارٹی کی مرکزی قیادت کو اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت مل گئی،

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کی ملاقاتوں کا دور بھی منعقد ہوا،

عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی تینوں بہنیں،بشرہ بی بی کی بھابھی اوربیٹی،  بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ،علی ظفر ، ظہیر عباس چویدری،عثمان گل،خالد یوسف،تابش فاروق،مبشر مقصود اعوان شامل تھے

بانی نے پارٹی کو آئندہ ماہ یشاور میں ایک بڑے سیاسی جلسے کی ہدایت کی اور تاریخ کے تعین کا اختیار سیاسی کمیٹی کو دیا ،

بانی نے پارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ پارلیمینٹ کی تمام کمیٹیز سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی۔ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی مخالفت کی اور کہا کہ ہمیں ضمنی انتخابات میں حصہ لیکر ان انتخابات کو قانونی جواز فراہم نہیں کرنا چاہیئے۔
بانی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجہ کو ہدایات دی ہیں۔
بعدازاں علیمہ خان نے دیگر دو بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج ہماری ملاقات ہوئی ہے۔چار ماہ بعد ہماری اکٹھے بہنوں کی ملاقات کرائی گئی۔بانی پی ٹی آئی کی صحت بلکل ٹھیک ہے ،
بانی کی آنکھ میں کوئی مسلہ ہے اسکے لئے ہم عدالت میں درخواست دے رہے ہیں۔ آنکھوں کے علاج کیلئے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز معائنے کیلئے آئینگے۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کی وجہ سے پریشان ہیں۔بانی نے کہا ججز کا ضمیر ہوتا تو اتنا ظلم نہ ہوتا۔بانی کو شیر شاہ اور شاہریز کی گرفتاری کے متعلق  آگاہ کیا گیا،بانی نے کہا ہے ظلم و زیادتی کی ساری ذمہ داری عدلیہ پر ہے۔
بانی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفی مسترد کیا گیا ہے اور  آج سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی دوبارہ ہدایت کی ہے۔پارٹی مشاورت کے بعد بانی پی ٹی آئی حتمی فیصلہ کرینگے۔

بانی کا واضع موقف ہے ضمنی انتخابات کا جواز فراہم نہیں کرنا چاہیئے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج پھر ہو گی ۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.