The news is by your side.

اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات،

دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

0

ڈھاکہ: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان روابط بڑھانے اور کنیکٹیویٹی کے مسائل پر بات ہوئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پروفیسر محمد یونس کو وزیراعظم شہباز شریف کی نیک خواہشات پہنچائیں، ملاقات میں خطے کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور علاقائی تعاون کے مواقع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ اسحاق ڈار نے بنگلا دیشی حکومت کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ دفتر خارجہ کا دعویٰ ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ تقریباً 13 برس بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ نے ڈھاکا کا دورہ کیا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے، 

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ڈھاکہ میں ہوئی جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلا دیش کے مشیرایڈوائیزر برائے فارن افیئرز محمد توحید حسین بھی موجود تھے۔

پاکستان نے پاک بنگلا دیش علمی راہداری کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے ہونے والے معاہدے کے تحت اگلے پانچ برسوں کے دوران 500 بنگلا دیشی طلباء کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکالرشپس دی جائیں گی۔

ایک چوتھائی سکالرشپس طب کے شعبے میں دی جائیں گی، اس کے جبکہ اسی مدت کے دوران 100 بنگلا دیشی سول سرونٹس کے لیے تربیتی پروگرامز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

سفارتی و حکومتی پاسپورٹ پر بغیر ویزا داخلے کی سہولت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش نے سفارتکاروں اور حکومتی اہلکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے کے معاہدہ پر دستخط کیے۔

انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور بنگلا دیش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.