The news is by your side.

مری کے مشہور سیاحتی مقام پتریاٹہ میں شجرکاری مہم کا خصوصی انعقاد،

اس موقع پر پودے لگائے گئے۔ پتریاٹہ چیئر لفٹ انتظامیہ اور عوام الناس نے شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

0

راولپنڈی:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین پنجاب ویژن کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر مری کے مشہور سیاحتی مقام پتریاٹہ میں شجرکاری مہم کا خصوصی انعقاد کیا گیا۔

ریجنل منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ میاں معظم نذیر کی زیر نگرانی شجرکاری مہم کا خصوصی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پودے لگائے گئے۔ پتریاٹہ چیئر لفٹ انتظامیہ اور عوام الناس نے شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریجنل منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ میاں معظم نذیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین پنجاب ویژن کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر مری کے مشہور سیاحتی مقام پتریاٹہ میں شجرکاری مہم کا خصوصی انعقاد کیا گیا۔

شجر کاری مہم کا مقصد نہ صرف پودے لگانا ہے بلکہ اس عزم کا اظہار کرنا بھی ہے کہ ہم پودوں اور درختوں کی حفاظت کریں گے۔

مری میں جنگلات کو نہ صرف بچایا گیا ہے بلکہ بڑھایا گیا ہے جس بنا پر شدید موسم کے اثرات سے یہ علاقہ محفوظ رہا۔ سیاحت کیلئے سب سے محفوظ، نزدیک ترین اور خوبصورت مقام مری و پتریاٹہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.