The news is by your side.

غیرت کے نام پر خاتوں کے قتل میں ملوث ملزمان کا چار روزہ ریمانڈ منظور۔

یہ قتل جرگے کے فیصلے پر غیرت کے نام پر کیا گیا، قتل میں ملوث چھ ملزمان پر عدالت میں مقدمے کی سماعت جاری ہے

0

راولپنڈی:جرگے کے فیصلے پر غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کا معاملہ، مقدمے میں گرفتار 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع منظور کرلی گئی۔

ملزمان کو ڈیوٹی سول جج مس ثمرہ وحید کی عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کی استدعا کی  تاکہ مقتولہ کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تکیہ برآمد کیا جا سکے۔

پولیس کے مطابق خاتون کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا گیا۔عدالت میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا،

بعدازاں  عدالت  نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کا چار روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ، عدالت تے  ملزمان کو 4 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت  کی۔

ملزمان میں آفانی گل، عرب گل، ظفراللہ، عصمت اللہ، ضیاء الرحمن اور صالح محمد عرف سلیم گل شامل ہیں۔

ان تمام افراد کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ ایک مقامی جرگے کے فیصلے کی روشنی میں خاتون کے قتل کے حوالے سے درج کیا گیا ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.