آپریشن مہادیو سے جڑا کوئی بھی الزام قبول نہیں،پاکستان
آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بیانات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیا اور کہا کہ اس پرح کے بیانات تنازعات اشتعال انگیز کو فروغ دینے کا باعث بنتے ہیں،
اسلام آباد: پاکستان نے آپریشن مہادیو سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن سے جڑا کوئی بھی الزام قبول نہیں، اس طرح کے بھارتی الزامات پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔
انھوں نے آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بیانات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیا اور کہا کہ اس پرح کے بیانات تنازعات اشتعال انگیز کو فروغ دینے کا باعث بنتے ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی مگر بھارت نے تحقیقات کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا، بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے، پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں شاندار کامیابی حاصل کی ، جو کہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔
ترجمان نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنی مسلح افواج کے نقصانات کو تسلیم کریں، اور جنگ بندی میں تیسرے فریق کے کردار کو قبول کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ہندوستان کو پہلگام حملے کی تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے وزیراعظم پاکستان کی انکوائری کی پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھایا، بلکہ خود ہی جج، جیوری اور جلاد بن بیٹھا۔
ترجمان کے مطابق نام نہاد آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی دعویٰ ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا، بھارتی وزیر داخلہ کی طرف سے دیا گیا اکاؤنٹ من گھڑت ہے، کیا یہ محض اتفاق ہے کہ پہلگام حملے کے مبینہ مجرم لوک سبھا کی بحث کے آغاز پر ہی مارے گئے؟ پاکستان مستقبل میں بھی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔