The news is by your side.

قومی اسمبلی کے بعد حکمران اتحاد کو سینٹ میں بھی دو تہائی اکثریت حاصل،

پیپلزپارٹی 26 نشستوں کے ساتھ ایوان کی سب سے بڑی پارٹی جبکہ پی ٹی آئی کا دوسرا اور ن لیگ کا تیسرا نمبر ہے ،

0

  اسلام آباد:سینیٹ الیکشن کے بعد ایوان بالا میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔

موجودہ سینیٹ الیکشن کے نتائج کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی 26، مسلم لیگ ن20، آزاد امیدوار6 ، بی اے پی 4، ایم کیوایم اور اے این پی کے 3،3سینیٹرز منتخب ہو چکے ہیں۔

اسی طرح پیپلزپارٹی 26سینیٹرز کے ساتھ ایوان بالا میں سے بڑی جماعت بن کر اُبھری ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ میں دوسری بڑی پارلیمانی جماعت بن گئی۔

پی ٹی آئی کو 16 سینیٹرز کے علاوہ مزید 6آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے، یوں ان کے پاس سینیٹرز کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ن لیگ 20 سینیٹرز کے ساتھ ایوان بالا میں تیسری پڑی پارلیمانی جماعت ہے جب کہ جے یو آئی کے پاس سینیٹرز کی تعداد سات ہےجب کہ اے این پی ، مسلم لیگ ق اور سنی اتحاد کونسل کی ایک ، ایک نشست ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.