The news is by your side.

سینٹ الیکشن کا معاملہ،پی ٹی آئی میں اختلافات دور نہ ہو سکے،

ناراض گروپ کو کاغذات نامزدگی لینے پر راضی نہ کیا جا سکا، ناراض گروپ اپنی ضد پر قائم

0

پشاور:خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کے دستبردار نہ ہونے کی صورت میں حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ الیکشن لڑنےکا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ بلامقابلہ انتخاب نہ ہونے کی صورت میں بھی 6،5 کا فارمولا برقرار رہےگا۔

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کا کہنا تھا کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر میری بات وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ہوئی ہے، کوئی امیدوار دستبردار نہیں ہوگا تو ووٹ کاسٹ پر وقت ضائع ہوجائےگا۔

انتخابات پر پی ٹی آئی میں اختلافات ختم نہ ہو سکے

خیرپختونخوا میں گذشتہ روز بھی  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات ختم نہ ہو سکے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی  اور ناراض رہنماؤں  میں کشمکش نظر آئی اور سیاسی کمیٹی ناراض رہنماوں کو منانے میں ناکام نظر آئی۔

قبل ازیں حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کروانے پر اتفاق ہوا تھا، تاہم پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں نے  اس معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے سے انکار کر دیا تھا، ناراض رہنماؤں کے ساتھ جمعے کے روز مذاکرات کے 2 ادوار کی ناکامی کے بعد کل صبح پی ٹی آئی نے رہنماؤں کو رضامند کر کے کاغذات واپس لینے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ مگر ناراض رہنماوں نے اپنے کاغذات واپس لینے سے انکار کر دیا

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے اپنے مؤقف پر کھڑے رہنے کا پیغام دیا، تحریک انصاف کے رہنما عرفان سلیم نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سینیٹ الیکشن سےدستبردار ہوں گے اور نہ ہی اس کھیل کا حصہ بنیں گے، ہم اس الیکشن میں گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑے ہیں‘۔

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما خرم ذیشان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہم ان لوگوں سے مفاہت پر یقین نہیں رکھتے، جو غاصب ہیں، چور ہیں، لٹیرے ہیں، جو اس ملک کو تباہ و برباد کرنے والے لوگ ہیں، میں ان لوگوں سے کسی صورت نہ مفاہمت کروں گا

وزیر اعلی کے پی کی جانب سے اجلاس طلب،

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے سینٹ الیکشن پر مشاورت کے لیے آج پارلیامنی پارٹی کے دو اجلاس طلب کر لیے ہیں ، ایک اجلاس صبح ساڑھے دس بجے اور دوسرا شام ساڑھے سات بجے ان اجلاس میں سینٹ کے لیے الیکشن اور مخصوص نشستوں پر آنے والے ممبران کی حلف برداری ہر غور کیا جائے گا ۔۔۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.