انڈر 16 ایشین والی بال چیمپئن شپ، میں پاکستان کی تاریخی جیت،
پاکستان نے فائنل میں دفاعی چیمپیئن ایران کو دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔
اسلام آباد: پاکستان نے والی بال کے میدان میں بھی یادگار تاریخ رقم کر دی ، پاکستان کی انڈر 16 کی ٹیم نے تھائی لینڈ میں ہونے والے انڈر 16 ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن ایران کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا،
پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو پانچویں سیٹ میں 3-2 سے ہرایا، پاکستانی ٹیم نے دو سیٹ ہارنے کے بعد لگا تار تین سیٹ جیتے اور شاندار فتح کے ساتھ وکڑی سٹینڈ پر پہنچی ۔
واضح رہے پاکستان کی ٹیم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا اور پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔
پاکستانی ٹیم کو اس شاندار جیت پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے کھیل کو سراہا اور کہا کہ ٹیم نے اپنی شاندار کامیابی سے دنیا میں ملک کا نام بلند کیا ہے ،