چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس کی تقریب،شاندار دوستی کا مظہر۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت ۔
راولپنڈی: eوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یومِ تاسیس کی شاندار تقریب ,چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت ۔تقریب کا اہتمام چینی سفارت خانے کی جانب سے کیا گیا،
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، ، کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات کا مظہر تھی۔
اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کی عوام، عسکری قیادت اور پیپلز لبریشن آرمی کے تمام رینکس کو دلی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین کی غیر معمولی ترقی اور تیز رفتار جدیدیت کو سراہا، اور کہا کہ چین آج دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کا ایک مضبوط ستون بن چکا ہے۔
اپنے خطاب میں چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان اور چین کے دیرینہ، آزمودہ اور ناقابلِ شکست "آہنی بھائی چارے” کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت اس منفرد تعلق کو تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر پیش رفت، دفاعی تعاون میں اضافہ، اور خطے میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔۔۔۔۔