The news is by your side.

جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد،سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین

0

مالم جبہ (یو این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں پاک فوج کے تعاون سے جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا۔

وادی سوات میں سردی کی آمد کے ساتھ سیاحت میں بھی اضافہ ہوگیا، مالم جبہ میں جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا

پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ جیپ اینڈ بائیک ریلی پشاور سے مالم جبہ تک منعقد کی جا رہی ہے۔

ریلی میں پاکستان بھر سے 30 جیپ اور 15 بائیکس حصہ لے رہی ہیں۔

ریلی کے شرکاءنے پشاور موٹروے انٹرچینج سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور سڑکوں اور آف روڈ سفر کرتے ہوئے ریلی مالم جبہ پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کے دوسرے دن مالم جبہ سکی ریزورٹ پر ٹگ آف وار اور جیپ اینڈ بائیک ڈسپلے کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.