بھارتی انتہا پسند، شرپسند میڈیا ہاکی کا قاتل،پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی،
ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے 7 ستمر تک بھارت میں منعقد ہوگا،
اسلام آباد:بھارت میں انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد پاکستان نے 27 اگست سے بھارت میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے نہیں جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاست سے بالاتر رکھا ہے، افسوس کہ بھارت نےکھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازع بنایا ہے۔
حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے اور بھارتی انتہا پسند تنظیمیں پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے بھارت نہ جانے سے ہاکی کے کھیل کو شدید نقصان پہنچے گا اور ایشیاءکپ بھی بے اثر ہو کر رہ جائے گا ،
بھارت کے جنونی، انتہاپسند ، شرپسند، سپورٹس دشمن میڈیا پر بیٹھے جنونی اور شرپسند اینکروں نے کھیل کو شکست دے کر اپنے نے مذموم ایجنڈے کو پورا کر لیا ،