The news is by your side.

پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، سینٹ الیکشن پر تبادلہ خیال

پیپلزپارٹی پارٹی  کا وفد پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ظاہر شاہ پر مشتمل تھا،

0

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے وفد کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد اور ان سے ملاقات، صوبہ خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن سے متعلق امور اور گنڈاپور حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر تبادلہ خیال۔

پیپلزپارٹی پارٹی  کا وفد پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ظاہر شاہ پر مشتمل تھا،

 کے یو آئی کی جانب سے اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان،مولانا اسعد محمود، زاہد درانی اور اسجد محمود ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور مل کر الیکشن لڑنے کی تجویز پر غور کیا گیا، مولانا فضل الرحمن نے پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا،

 بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن ہونے جارہا ہیں جو باتیں پہلے طے تھیں ان پر عمل کریں گے۔۔۔ہر پارٹی کا مینڈیٹ ہے،مولانا سے ہمارا تعلق ہے اس لئے ان سے ملنے  آئے تھے،


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ پانچ سیٹیں ہیں،مولانا کو ایک جنرل اور پی پی پی کو مخصوص سیٹ ملے گی۔۔۔۔۔

انھوں نے کہا کہ جس دن ایک بھی ممبر زیادہ ہوا  وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے۔۔پی پی پی کی کوشش ہے کہ اس مرتبہ سینٹ الیکشن میں  ہارس ٹریڈنگ نہ ہو۔۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملکر سینیٹ الیکشن لڑیں گے ۔۔

 صوبے میں دہشت گردی کے مسئلے پر انھوں نے کے پی حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ صﷺبہ دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے اور حکومت پیسے بنانے میں لگی ہوئی ہے ،۔۔
انھوں نے  بلوچستان کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں صوبوں میں دہشتگردی میں بھارت اور اسرائیل کا ہاتھ ہے،

 پاکستان میں دہشت گردی کے 80 واقعات افغانستان سے ہوتے ہیں ، افغان حکومت کو کہا کہ وہ اسے روکے مگر وہ اس مسئلے پر ٹس سے مس نہیں ہوتی ،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.