The news is by your side.

عامر لیاقت (مرحوم ) کے مداح طوبیٰ انور پر برس پڑے

0

کراچی(یو این آئی)پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر ،مذہبی سکالر اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت(مرحوم ) کے مداح ان کی سابقہ دوسری بیوی طوبیٰ انور پر برس پڑے۔

عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ انوراب ایک مشہور اداکارہ ہیں اور جنید جمشید نیازی کے ساتھ ان کی جوڑی کو خوب پسند کی جاررہا ہے

اوربے بی باجی میں نظر آنے کے بعد اس جوڑی کو فینز کی جانب سے کافی پذیرائی بھی ملی۔

آن اسکرین یہ جوڑی ماڈلنگ کے ایک شو ’بی سی ڈبلیو‘ 2023 میں ایک بار پھر ماڈلنگ ریمپ پر ایک ساتھ نظر آئی

طوبیٰ انور نے ڈیزائنر کے ملبوسات کی نمائش کیلئے جنید جمشید نیازی کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ریمپ پر واک کی۔

طوبی ٰ انور اور جنید جمشید نیازی کی ہاتھ ڈال کر ریمپ پر واک کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

جس پر عامر لیاقت(مرحوم ) کے مداح سخت ناراض ہوئے اور طوبی انور پر برس پڑے۔ اور سوشل میڈیا پر طوبیٰ انور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عامر لیاقت ( مرحوم) کے مداحوں نے جنید جمشیدنیازی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کو بچائیں اور طوبیٰ سے دور رہیں۔

ٹیلی ویژن میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین ایک متنازعہ شخصیت تھے۔

ان کے آخری سالوں میں، ان کی ذاتی زندگی تفریحی خبروں کا ایک بڑا حصہ تھی اور ان کی شادیوں اور بعد میں ایک کے بعد ایک سکینڈل آتے رہے۔

وہ انتہائی المناک انداز میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ جبکہ طوبیٰ انور سے بھی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.