The news is by your side.

بلاول بھٹو کا بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو، بھارتی میڈیا کا جھوٹا واویلا،

بھارتی میڈیا کی بلاول کے الفاظ کو مرضی مے معنی دینے کی کوشش

0

اسلام آباد: پہلگام واقعے پر جھوٹا ، گھٹیا اور  بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے والے بھارت کے سوشل میڈیا نے اب پیپلزپارٹی کے چیرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کرن تھاپر کو دیے گئے انٹرویو کو بھی غلط رنگ دیتے ہوئے اسمان سر پر اٹھا لیا،

 جمعرات کے روز بھارت کے کئی سوشل میڈیا چینل بلاول بھٹو کے اس انٹرویو پر دن بھر واویلا کرتے رہے اور پہلگام واقعے کے حوالے سے ان کے بیان کو مرضی کے معنی دے کر جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا جھوٹا راگ الاپتے رہے،

بلاول بھٹو نے اس انٹرویو میں اینکر کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جامع ، مدلل  اور بے باکانہ انداز میں جواب دیے،

انھوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی ذمہ داری قبل کرنے والے گروپ کے حوالے سے بھارت سے تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی شرط رکھی کہ اگر بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والوں کے حوالے سے پاکستان سے تعاون کرے،

انھوں نے کہیں یہ نہیں کہا کہ پہلگام واقعے کے تحت پاکستان اپنے طور پر کچھ لوگوں کو پھارت کے حوالے کرنے کو تیار ہے لیکن بھارتی میڈیا نے شور مچا دیا کہ بلاول بھٹو نے حافظ سعید کو بھارت کی حوالے کرنے کی پیش کش کر دی جبکہ اس پراپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،

اگر کوئی گروپ پہلگام واقعے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے تو اس کی مذمت کے بارے میں پاکستان میں بھی دو رائے نہیں ہیں، ہر کوئی اس اقدام کو قابل مذمت سمجھتا ہے ، لیکن بھارتی میڈیا بلاول بھٹو کے بیان کو مرضی کے معنی پہنا کر دن بھر بے بنیاد پر اپیگنڈا کرنے میں مصروف رہا،

کسی اینکر نے بھی ان کے ان الفاظ کا ذکر نہیں کیا جو انھوں نے بھارت کے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے حوالے سے ادا کیے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.