وزیرداخلہ محسن نقوی دورہ متحدہ عرب اماراتُ،اہم امور پر مشاورت
پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا خصوصا ورک ویزا میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ضروری اقدامات پر اتفاق رائے،
ابوظہبی:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دورہ متحدہ عر ب اماراتُ، ابوظہبی میں یو اے ای کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات،
یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال۔ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،
وزیرداخلہ محسن نقوی کا یو اے ای کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام سے تعارف کرایا گیا،
ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو درپیش یو اے ای ویزا کے ایشو پر تبادلہ خیال ،
سکیورٹی تعاون ۔انسداد منشیات۔ انسداد،سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر گفتگو،
ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات پر بات چیت ۔ دونوں وزرائے داخلہ کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ،

علاقائی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے بھی بات چیت،
ملاقات میں سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی خصوصا آرٹیفشل انٹیلیجنس سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا،
پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا خصوصا ورک ویزا میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ضروری اقدامات پر اتفاق رائے،
یو اے ای کے وزیر داخلہ کی اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ،
اس ،وقعہ پر وزیر داخلہ نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کے لئے اثاثہ ہے۔ سکیورٹی سمیت دوطرفہ تعاون کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں،
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد یواے ای کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہی ہے۔ چاہتے ہیں کہ پاکستانی شہری آسانی سے یو اے ای آسکیں،

ویزا پالیسی میں آسانی سے شہریوں کو بہت ریلیف ملے گا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ابوظہبی پولیسنگ کے جدید نظام اور آپریشنز روم کا دورہ کیا،
وزارت داخلہ کے حکام نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو مانیٹرنگ آپریشنز روم کے بارے بریفنگ دی،
وزیرداخلہ محسن نقوی کا پولیس مانیٹرنگ کے جدید ترین نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار۔ پولیسنگ سسٹم کو سراہا۔
