The news is by your side.

قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد کا معاملہ، حکومت گھبراہٹ کا شکار، رپورٹ طلب۔

دونوں بھائیوں کو پاکستان میں اترنے کی اجازت نہ دینے کی تجویز پر غور،

0

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان فرزندگان قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد کا معاملہ، حکومت گھبراہٹ کا شکار، دونون بھائیوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ کرنے کا امکان ،

باوثوق ذرائع کے مطابق اپنے والد عمران خان کی رہائی کی مہم کو لیڈ کرنے کے لیے قاسم اور سلیمان کی جانب سے پاکستان آنے کے اعلان نے وفاقی حکومت کو گھبراہٹ کا شکار کر دیا ہے جس نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے،

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے ان کی رہائی کے لیے عنقریب شروع ہونے واللی مہم پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں حساس اداروں سے رپورٹ طلب کر لی ہے،

حکومتی ذرائع نے اس حوالے سے "اردو نیوز انٹرنیشنل ” کو بتایا کہ پاکستان آنے پر قاسم اور سلیمان کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں لہذا انھیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے ، ذرائع نے کہا کہ وہ برطانوی شہری ہیں وہ پاکستان آ کر یہاں کسی احتجاجی مہم میں کیسے حصہ لے سکتے ہیں،

ذرائع نے کہا کہ برطانوی حکومت کو بھی اس معاملے کو دیکھنا چاہیے اور اپنے شہریوں کو کسی دوسرے ملک میں احتجاج سے روکنا چاہیے، ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت بھی اس معاملے کو برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھا سکتی،

ذرائع نے کہا کہ غالب امکان یہی ہے کہ وہ پاکستان نہیں آ پائیں گے اور نہ ہی احتجاجی تحریک کو بھی لیڈ نہ کر سکیں،

دوسری جانب قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد کی خبر پر تحریک انصاف میں بےچینی پائی جا رہی ہے، اور پی ٹی آئی کی قیادت ان کی آمد کی  شدت سے منتظر ہے اور اس کا خیال ہے کہ دونون بھائیوں کی آمد سے تحریک میں جان پڑ جائے گی ،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.