The news is by your side.

عاشورہ محرم ریسکیو 1122 کا عملہ ضلع بھر میں ہائی الرٹ رہے گا۔

نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران ضلع و تحصیل کوٹلی ستیاں میں تمام بڑی مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ ریسکیو عملہ موجود رہے گا۔

0

 

راولپنڈی :ضلعی انتظامیہ مری کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کا عملہ ضلع بھر میں ہائی الرٹ رہے گا۔

ریسکیو اہلکار محرم الحرام ایمرجنسی کور پلان کیساتھ ساتھ روڈ ٹریفک حادثات، میڈیکل ایمرجنسیز، دیگر چھوٹے بڑے حادثات سمیت پیشنٹ ٹرانسفر سروس میں بھی بلا تعطل ایمرجنسی سروسز فراہم کریں گے۔

نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران ضلع و تحصیل کوٹلی ستیاں میں تمام بڑی مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ ریسکیو عملہ موجود رہے گا۔

انچارچز اپنے فرائض سر انجام دینے پر معمور رہیں گے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال پر بروقت قابو پانے کے لیے ضلع مری میں کوڈ ریڈ ایکٹیو کر دیا گیا۔

عزاداروں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مری شہر، تریٹ، سمبل سیداں نیو مری سمیت دیگر اہم امام بارگاہوں پر فوری ابتداء طبی امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں خصوصی میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.