The news is by your side.

ہمیں وقت پر اہم جنگی سامان نہیں ملا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا اعتراف۔

بھارت پاکستان پر دس مئی کو ایک بڑا حملہ کرنے والا تھا جس سے پاکستان میں تباہی مچ جاتی

0

اسلام آباد : بھارت کے ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف لیفٹننٹ جنرل راہل آر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر ایک بڑا حملہ کرنے والا تھا جس سے پاکستان میں تباہی مچ جاتی ، اس حملے کی خبر ملتے ہی پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی پیش کش کر دی گئی،

فیڈریشن آف چیمبر آف  انڈین کامرس اینڈ انڈسٹری میں نیو ایچ ملڑی ٹیکنالوجیز کے عنوان سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کو بھارتی فوج کی رئیل ٹائم انفارمیشن سے رہا تھا اور اسی نے اسے ہمارے اس بڑے حملے کے ارادے سے آگاہ کیا جس سے بچنے کے لیے پاکستان نے سیز فائر کی پیشکش کر دی،

انھوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ان کے لیے پنچ تیار تھا جس کا اندازہ پاکستان نے کیا اسی لیے وہ سیز فائر پر آمادہ ہوا،

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈر شپ کی جانب سے ہدایات بڑی واضح تھیں کہ اگر ریڈ لائن کراس ہو تو جس قسم کی بھی کاروائی درکار ہو کی جائے،

انھوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کے اہداف بہت واضح تھے اور اس نے پاکستان میں صرف دہشت گردی کے اڈوں کو تباہ کرنا تھا۔اسی لیے پہلے راونڈ میں بھارت نے 9 اڈوں کو تباہ کیا،

دہشت گردی کے اڈون کو تباہ کرنے کے بعد پاکستان کو پیغام دیا گیا کہ اس نے اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے، اب وہ لڑائی کو آگے بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن پاکستان کا فیصلہ تھا کہ نہیں وہ حساب برابر کرنا چاہتا ہے جس کے لیے وہ ہمارے ملٹری ٹارگٹ کو نشانہ بنائے گا،

انھوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں بھارت نے بھی پاکستان کے ملٹری ٹارگٹ پر حملہ کرنا تھا جس کی ہم نے بھر تیاری کر رکھی تھی جس کے بارے میں چین نے پاکستان کو آگاہ کردیا اور وہ سیز فائر پر آمادہ ہوا،

اگر پاکستان سیز فائر پر آمادہ نہ ہوتا تو بھارت کی طرف سے ہونے والی کاروائی میں اس کے ہاں تباہی مچ جاتی

انھوں نے اعتراف کیا کہ ہم نے آپریشن سندور سے کچھ سبق سکیھے، اسے ایک محاذ پر تین دشمنوں کا سامنا تھا،فرنٹ پر پاکستان اور اس کے پیچھے چین اور ترکیہ تھے،

چین پاکستان کو بھارتی فوج کی سرگرمیوں سے رئیل ٹائم انفارمیشن پہنچا رہا تھا،ڈی جی ایم او ٹاک کے دوران پاکستانی فوج کو بھارتی افواج کی نقل وحرکت کا بخوبی علم تھا،

پاکستان کی C4ISR صلاحیتوں نے بھارتی فوج کو حیران کر دیا جبکہ پاک فضائیہ کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتیں آپریشن سندور کے دوران بے مثال تھیں،

انھوں نے کہا کہ ہمیں وقت پر اہم جنگی سامان نہیں ملا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا شکوہ،چین نے اپنے ہتھیارروں کا تجربہ بھارتی سرزمین پر ایک لیبارٹری کے طور پر کیا،اور اس کے لیے پاک فوج کو استعمال کیا،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.