اسلام آبا د(یواین آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے
20 سے 25 دسمبر تک امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے
امیدواروں کے ناموں کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائے گی
یکم جنوری سے 6 جنوری 2024 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی
9 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی
11 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا
15 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی
16 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی
17 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے
جبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی