اسلام آباد۔ پراٸم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے جس کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، پی ایس ایل کا شاندار انعقاد پوری دنیا نے دیکھا، کھیلوں میں دنیا بھر میں پاکستان نے اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیٸرمین ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا، کپتان لاہور قلندرزشاہین آفریدی کے ہمراہ پی آٸی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کیا۔
رانا مشہود نےکہا کہ بھارت کی دراندازی کیخلاف پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی، پاکستانی میڈیا کے باعث پوری دنیا نے پاکستان کا موقف تسلیم کیا جبکہ ہمیں اپنا حق لینا آتا ہےانہوں نے کہا کہ بجٹ بہت مشکل تھالیکن ہم پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کر رہے ہیں،رانا مشہود نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا فوکس پاکستان کی یوتھ ہے، ہمارا مقصد یوتھ تعلیم اور کھیل کے میدان میں بہترین موقع فراہم کرنا ہے ،
لاہور قلندرز کا پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کامیاب ترین پروگرامز میں سے ایک تھا، ہم گراس روٹ لیول سے نئے شاہین آفریدی اور حارث روف تلاش کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو رانا عاطف نےکہا کہ شاہین آفریدی نے پوری دنیا میں ثابت کیا کہ وہ بہترین کپتان ہیں، پی ایس ایل کے 4 سیزنز میں 3 سیزنز انہوں نے لاہور قلندرز کو جتوائے۔ پی ایس ایل ٹرافی کو انگلینڈاور امریکہ لیکر جاٸینگے۔