اسلام آبا د(یو این آئی)سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصا ف اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی
سپریم کورٹ میں سردیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے بنچ تبدیل کر دیا گیا ہے، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا
جسٹس منصور شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہوں گے ،کیس کی سماعت 22 دسمبر کو ہو گی