مظفر آباد(یو این آئی) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو طاقت کے زور پر زیر کرنے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ تین دن قبل بھارتی سپریم کورٹ نےمسئلہ کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلہ دیا
بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ کشمیر پر اپنے قبضےکو دوام بخشنے کے لیے ہے، کٹھ پتلی عدالتی فیصلوں سے زمینی حقائق بدلےنہیں جاسکتے۔
انہوں نےکہا کہ کشمیریوں نے بھارتی اقدامات کو یکسر مسترد کردیا ہے، مسئلہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے
بھارتی افواج کے پیلٹ گنز کے استعمال سے لاکھوں کشمیریوں کی بینائی ضائع کی جا چکی ہے
اقوام متحدہ کے مطابق جموں و کشمیر کا مسئلہ صرف اور صرف کشمیریوں کی استصواب رائے سے حل ہو گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر کےلیے پاکستان پر اب تک 3 بار جنگ تھوپی جاچکی ہے، ہم 300 بار بھی لڑنے کیلئے تیار ہیں
کشمیر، پاکستان، سری نگر یا بارہ مولا میں کسی کے ذہن میں کسی طرح کا کوئی خدشہ ہے تو دور کرلے
میری پہلی دفاعی لائن یہاں مظفرآباد میں نہیں بارہ مولا اور سری نگر میں بیٹھی ہے، اس خطے کی جنگ انشاءاللہ پاکستان لڑے گا، یہ مختلف ادیان اور چھوٹی اقوام کی لڑائی ہے۔
اس خطے کے مزاحمت کار قابض طاقتوں کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں
مسئلہ کشمیر کے حل تک تکمیلِ پاکستان ہو ہی نہیں سکتا، تخلیق پاکستان ہوگئی تکمیل پاکستان ہونے جارہی ہے
انہو ں نے کہا کہمقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں نے جو قربانیاں دی ہیں ہم صدیوں میں ان احسانات کو نہیں بھلاسکتے