پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق،
تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک اہم اجلاس بیجنگ میں ہوا
بیجنگ:: پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک اہم اجلاس بیجنگ میں ہوا جس میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان سہ فریقی ملاقات میں سی پیک منصوبے کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چین نے حالیہ پاک ، بھارت جنگ کے بعد خطے کی ترقی کے منصو بوں پر عملدرآمد کے لیے مفید مذاکرات کرنے کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے خاتمے اور ان دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے لا نادر موقعہ فراہم کیا ۔پاک بھارت جنگ کے بعد تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ ملاقات نہایت اہمیت کی حامل رہی،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے خطے کی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سہ فریقی وزرائے خارجہ کا 6 واں اجلاس کابل میں منعقد ہوگا۔