The news is by your side.

سعودی کمپنی آرامکو کا بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ، پاکستان سے معاہدہ طے

0

اسلام آباد(یو این آئی) سعودی کمپنی آرامکو نے پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے حتمی معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو ) میں 40 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے حتمی معاہدوں پردستخط کردییے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ گوایک ڈاؤن اسٹریم فیول، لبریکنٹس اورکنو ینیس اسٹور آپریٹر، پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل اور اسٹوریج کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ یہ معاہدہ روایتی شرائط، بشمول قانونی منظوری پرمشروط ہے۔
بیان میںمزید بتایا گیا ہے کہ یہ متوقع سرمایہ کاری آرامکو کا پاکستانی ایندھن کی مارکیٹ میں پہلا مرحلہ ہے۔

معاہدہ کے تحت آرامکو کو اپنی مصنوعات کے لیے مزید آوٴٹ لیٹس حاصل ہوں گی اور Valvoline برانڈڈ لبریک ینٹس کو بھی نئے مواقع ملیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.