The news is by your side.

سٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

0

کراچی(یو این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئندہ دو ماہ کے لیے موجودہ پالیسی ریٹ کو 22فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

جاری کردہ مانیٹری پالیسی اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے

اس فیصلے میں نومبر کے دوران مہنگائی پر، جو ایم پی سی کی گذشتہ توقعات سے قدرے زیادہ تھی، گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثر کو پیش نظر رکھا گیا۔

مہنگائی کے منظرنامے کے لیے اس کے مضمرات ہوسکتے ہیں، گو کہ تلافی کرنے والے کچھ عوامل موجود ہیں خصوصاً تیل کی عالمی قیمتوں میں حالیہ کمی اور زرعی پیداوار کی بہتر دستیابی

پہلی سہ ماہی میں حقیقی جی ڈی پی 2.1 فیصد سال بسال بڑھی۔ گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 1.0 فیصد نمو ہوئی تھی۔

کمیٹی کا تخمینہ یہ تھا کہ 12 ماہ کی مستقبل بین بنیاد پر حقیقی شرح سود بدستور مثبت ہے اور مہنگائی متوقع طور پر مسلسل کمی کی راہ پر گامزن ہے۔

سوئی گیس کے نرخوں میں توقع سے زیادہ اضافے نے نومبر 2023ء میں مہنگائی میں 3.2 فیصدی حصہ ڈالا

نومبر میں ہونے والی مہنگائی میں گیس کے نرخ نے اہم کردار ادا کیا۔ مالی سال 24ء کی دوسری ششماہی میں عمومی مہنگائی میں خاصی کمی کی توقع ہے۔

محدود مجموعی طلب، رسدی رکاوٹوں میں بہتری اور اجناس کی عالمی قیمتوں میں اعتدال سے مہنگائی کم ہوگی

آئی ایم ایف پروگرام کے پہلے جائزے پر اسٹاف کی سطح پر اتفاق سے رقوم کی آمد کا راستہ کھل جائے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام پر اتفاق سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔

پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی نمو معتدل معاشی بحالی توقع کے مطابق ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.