The news is by your side.

ایم کیو ایم پاکستان کا آج سے پنجاب میں انتخابی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان

0

اسلام آباد (یو این آئی ):متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پنجاب میں آج سے انتخابات کی تیاریوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کر دیا ۔

صوبہ پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پارٹی ٹکٹ دینے کے لئے 8 رکنی پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا گیا

9 دسمبر کو ایم کیو ایم کی بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک کی سربراہی میں 8 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل پایا تھا

پارلیمانی بورڈ میں صدر پنجاب عابد گجر، صدر سنٹرل پنجاب شاہین انور گیلانی، صدر اپر پنجاب متین خان صدرجنوبی پنجاب ایاز علی شیخ شامل ہیں

سینئر نائب صدوراظہار قریشی، آغا جانی، سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہیں

ایم کیو ایم کی بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمانی بورڈ صوبہ پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا انتخاب کرے گا،

پارلیمانی بورڈ کا ابتدائی اجلاس آج ایم کیو ایم’پنجاب ہاؤس’ لاہور میں ہوگا،

زاہد ملک نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب اور وسطی پنجاب کے دورے کرے گا،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.