The news is by your side.

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر قومی سلامتی مقرر ،

وفاقی حکومت نے قونیہ سلامتی کے مشیر کے عہدے پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،

0

اسلام آباد :موجودہ سکیورٹی صورتحال میں وفاقی حکومت نے ایک بڑا فیصل۔کرتے ہوئےلیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تقرری کا فیصلہ گذشتہ روز کیا گیا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک جو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر فائز ہیں کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سیکورٹی صورتحال پر وفاقی حکومت کی جانب سے اہم تعیناتی کی گئی ہے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک تقرری کا چارج فوری سنبھالیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.