تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کی عبوری فہرست تیار کر لی۔
امیدواروں کے ناموں کا اعلان الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کیا جائے گا۔
اسلام آباد ( یو این آئی ):پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کی عبوری فہرست تیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق امیدواروں کے ناموں کا اعلان الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے پاس امیدواروںکی کوئی کمی نہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جو لوگ پی ٹی آئی کے لوگوں کو توڑ کر دوسری پارٹیوں میں لے جارہے ہیں وہ احمتوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے اب تک جتنے لوگ توڑے گئے ہیں ان سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔
ذرائع کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جتنے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی گئی ہیں ان میں سے کوئی بھی اپنے بل بوتے پر بڑا لیڈر نہیں تھا ۔
ان کو عوام میں مقبول بنانے میں اصل کردارپی ٹی آئی اور عمران خان کی مقبولیت کا تھا یہ لوگ اگر اپنے بل بوتے پر مضبوط تھے ذرا اگلے الیکشن میں اپنی سیاسی مقبولیت پر الیکشن لڑ کر یا الیکشن جیت کر دکھا دیں۔
ذرائع نے کہاکہ ان سب کی مقبولیت میں اصل کردار عمران کی مقبولیت کا تھا اورہے اور اب بھی عمران خان جس کو ٹکٹ دیں گے وہی 8 فروری کو ہونیوالے انتخابی دنگل میں سب سے پاپولر امیدوار ہوگا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ ہمارے امیدواروں کو الیکشن مہم کے لئے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا اس لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائےگا ۔
امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری خود عمران خان دینگے