آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دورہ امریکہ پر روانہ ہوگئے۔
بطور آرمی چیف ان کا امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اسلام آباد( یو این آئی ):آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دورہ امریکہ پر روانہ ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اتوار کے روز سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوئے ۔ ان کا بطور آرمی چیف امریکاکا یہ پہلا دورہ ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف امریکہ کے دورے میں اعلیٰ فوجی افسران اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔