The news is by your side.

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

0

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز نے 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔

کپتان ڈیوڈ وارنر 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ خوشدل شاہ نے 23 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

محمد نبی 14، جیمز ونس 11، عرفان خان 10، سعد بیگ 9، عباس آفریدی 2، عامر جمال 1 اور ٹِم سائفرٹ 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

حسن علی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 3، علی رضا نے 2 جبکہ عارف یعقوب اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔

کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 28، حسین طلعت 18، ٹام کوہلر-کیڈمور 7، مچل اوون 5، صائم ایوب 4، لیوک ووڈ  2 اور عبدالصمد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

الزاری جوزف 24 اور عارف یعقوب 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3، 3 جبکہ میر حمزہ اور عامر جمال نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.