خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں سرغنہ سمیت 6 خوارج جہنم واصل،
شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک اور جنوبی وزیرستان میں 20 اور 21 اپریل کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائیاں کی گئیں۔
راولپنڈی:خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں سرغنہ سمیت 6 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک اور جنوبی وزیرستان میں 20 اور 21 اپریل کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائیاں کی گئیں۔
شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیوکرٹی فورسز کی جانب سے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ان کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نیتجے میں 5 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں دوسری کارروائی کے دوران خوارج کا سرغنہ ذبیح اللہ عرف زاکران مارا گیا۔
خوارج کا سرغنہ سکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں کیخلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔