The news is by your side.

معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا کل سے آغاز، شرکت کے لیے وفود کی آمد جاری

وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں خصوصی شرکت کریں گے اور فورم سے خطاب بھی کریں گے،

0

اسلام آباد:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقد کیے گئے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شمولیت کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کے اکابرین کی آمد جاری،

"سعودی گولڈ ریفائنری” کے ڈپٹی چیئرمین جناب ‘فیصل سلیمان الاُثَیم’ اسلام آباد پہنچ گئے ،”سعودی ڈیویلپمنٹ فنڈ” کر ڈائرکٹر پراجیکٹ منیجمنٹ، جناب ‘عبدالسلام عبداللہ’ بھی اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ،”سعودی جیولوجیکل سروے” کے سی ای او، جناب ‘عبداللہ مُفتر الشمرانی’ بھی اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے،فنلینڈ کی کمپنی "میٹسو” کے وائس پریزیڈنٹ ‘مِکّو سوری’ بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جو اپنے وفد کے ہمراہ فورم میں شریک ہوں گے ،”سعودی عرب کی وزارت برائے سنعت و معدنی وسائل” کے ڈائریکٹر آف مائننگ انوسٹمنٹ جناب ‘احمد اید الثُبَیتی’ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں،امریکہ، یورپ، ایشیا، روس، ترکی، اور مشرق وسطہ سمیت متعدد ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام، بین الاقوامی کمپنیوں کے اکابرین اور دانشور بڑی تعداد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے لئے پاکستان آ رہے ہیں،پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 مورخہ 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں منعقد ہو گا،اس فورم کے دوران تمام مہمانان گرامی پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطے استوار کریں گے اور مختلف کاروباری امکانات پر یاداشتوں پر دستخط بھی کریں گے،

واضح رہے کہ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں خصوصی شرکت کریں گے اور فورم سے خطاب بھی کریں گے،اس کے علاوہ فورم میں اہم غیر ملکی شخصیات، وفاقی وزراء، سیکریٹریز، اعلیٰ سطحی ایگزیکٹوز اور نمایاں میڈیا شخصیات کی بھی شرکت متوقع ،اعلیٰ سطحی امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا ،غیر ملکی سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان پہنچنا شروع ہو چکے ہیں،
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور چین جیولوجیکل سروے کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے،حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشیں، معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا اہم موقع،فورم میں عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت، معدنیات کے شعبے میں ترقی کے نئے امکانات ہیں،
معدنیات کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال پر تبادلہ خیال کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی شرکت نہایت اہم ہے ،ریکوڈک سمیت اہم معدنی منصوبوں میں سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور حکومتی پالیسیوں پر اہم سیشنز، سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع ہیں، معدنی شعبے کے لیے ترقیاتی منصوبے زیر غور، معدنی ذخائر کو پائیدار ترقی کے لیے بروئے کار لانے پر توجہ دی جائے گی،پاکستان – معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی اور معاشی مرکز قرار دیا جا رہا ہے ،ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اس فورم کے انعقاد کے ذریعے حکومت معدنیات کے شعبے کی ترقی سے معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.