The news is by your side.

غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغانیوں کو یکم اپریل سے ملک بدری کرنے کا فیصلہ،

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے، 

0

اسلام آباد:غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغانیوں کے خلاف 31 مارچ 2025 کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ،وزارت داخلہ کے مطابق یکم اپریل سے تمام غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا عمل شروع کردیا جائے گا، 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی ،

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے،

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ مقررہ تاریخ کے بعد مقیم غیر قانونی، غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،

ایسے افراد کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے گا،

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان میں مقیم تمام افغان شہریوں کو واضح ہدایات دی گئی ہے کہ وہ باعزت طور پر واپس چلے جائیں،

پاکستان میں بڑھتی دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے براہ راست ملوث ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے،

4 مارچ 2025ء کو بنوں کینٹ خود کش حملوں میں فتنہ الخوراج کے 16 دہشتگرد جہنم واصل کئے گئے تھے،

ان ہلاک خوارجین میں افغان دہشتگرد بھی شامل تھے اور اس حملے کی منصوبہ سازی افغان سرزمین پر کی گئی تھی،

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق؛

"غیر قانونی مقیم غیر ملکی اور افغان سٹیزنز کارڈ ہولڈر 31 مارچ تک رضاکارانہ پاکستان چھوڑ دیں”

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.