عمران غزنوی کی کتاب ’’ریپوٹیشن مینجمنٹ اینڈ کرائسز کمیونیکیشن – اے سٹڈی آف دی کارپوریٹ سیکٹر‘‘ کی پری لانچنگ تقریب،
اس موقع پر وائس چانسلر NSU ڈاکٹر محمد مختار، فیکلٹی ممبران، معزز مہمانوں اور طلباء نے شرکت کی۔
اسلام آباد: عمران غزنوی کی نہایت منتظر کتاب ’’ریپوٹیشن مینجمنٹ اینڈ کرائسز کمیونیکیشن – اے سٹڈی آف دی کارپوریٹ سیکٹر‘‘ کی پری لانچنگ نیشنل سکلز یونیورسٹی (NSU) اسلام آباد میں ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت معروف امریکی اسکالر اور کنگ فہد یونیورسٹی، سعودی عرب میں مارکیٹنگ اور انٹرنیشنل بزنس کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر الدین احمد نے کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر این ایس یو ڈاکٹر محمد مختار، فیکلٹی ممبران، معزز مہمانوں اور طلباء نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سوال و جواب کا سیشن ہوا، جس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر ظفر نے پاکستانی سکالرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں ایسی ہی کتابیں لکھ کر اعلیٰ معیار کا مواد تیار کریں جس سے بین الاقوامی اکیڈمی اور صنعت کو یکساں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر ظفر نے عمران غزنوی کیے ریپوٹیشن مینجمنٹ اینڈ کرائسز کمیونیکیشن کی فیلڈ میں وسیع تجربے کو سراہتے ہوئے کتاب کو متعلقہ میدان میں ایک اہم شراکت کے طور پر تسلیم کیا۔ انہوں نے عمران غزنوی کو اس سال کے آخر میں بنکاک میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کتاب کی رونمائی کی دعوت بھی دی جس میں 250 عالمی اسکالرز شرکت کریں گے۔
اس تقریب نے تعلیم کو فروغ دینے اور کارپوریٹ سیکٹر میں تحقیق پر مبنی بصیرت کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل کا کردار اداکیا۔